26 جون 2019 - 14:02
اصفہان میں ایشین پارلیمانی فورم کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس

دنیا کے بیس ملکوں کے نمائندوں کی شرکت سے ایشین پارلیمانی فورم کی سیاسی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس ایران کے شہر اصفہان میں شروع ہو گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر اصفہان میں شروع ہونے والے اس دو روزہ اجلاس میں ایران کے علاوہ، افغانستان، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، لبنان، پاکستان، شام، ترکی اور ویتنام کے نمائندے شریک ہیں۔

اس اجلاس میں امن کی تقویت، اچھی حکمرانی، موثر پارلیمانی طریقوں اور دوستی و تعاون کے ذریعے سہولیات کی فراہمی جیسے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران کی پارلیمنٹ کی کوششوں کے تشکیل پانے والے اس پارلیمانی فورم میں چھّپن ممالک کی پارلیمان شامل ہیں جن میں سے بیالیس ممالک دائمی اور چودہ مبصر کی حیثیت سے رکنیت رکھتے ہیں۔

.......

/169